ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی ڈاکٹر کی خدمات کے اعتراف پر متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا

متحدہ عرب امارات میں شعبہ طب میں بہترین خدمات کے اعتراف پر پاکستان کے ڈاکٹر سراج احمد کھتری کی
فیملی کو گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سراج، ان کی اہلیہ اور دو سالہ بچی کو اب اگلے دس سال تک ویزا
رنیو نہیں کرانا پڑے گا۔

سندھ کے چھوٹے شہر ماتلی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سراج نے اپنی پروفیشنل تعلیم کراچی سے حاصل کی۔
وہ سات سال پہلے متحدہ عرب امارات منتقل ہوئے ابھی وہ راس الخیمہ کے الزراوی اسپتال میں جنرل فزیشن
کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ان کی خدمات کے صلے میں گولڈن ویزا سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر سراج نے اسے اپنے اور ملک کے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں