ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان کی قومی ٹیم کے پرستاروں سے ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے  2020  یورپی فٹبال چیمپئین شپ کے سلسلے میں ترکی۔ویلز  میچ کو دیکھنے کے لئے باکو میں موجود ترک حامیوں کے ساتھ ملاقات کی۔

باکو میں صدر ایردوان کے قیام کے ہوٹل کے سامنے جمع ترک پرستاروں نے ترکی کا پرچم لہرایا اور ترکی کی ٹیم کے لئے نعرے لگا کر جوش و خروش کا اظہار کیا۔

صدر ایردوان نے پہلے ہوٹل کی بالکونی سے ہاتھ ہِلا کر ترک شہریوں کو سلام کیا اور بعد ازاں اپنے پروگرام کے دائرہ کار میں ہوٹل سے روانگی کے دوران شہریوں سے ملاقات کی ، بات چیت کی اور یادگاری تصویر اتروائی۔

واضح رہے کہ ترکی کی قومی ٹیم یورو 2020 کے A گروپ سے اپنا دوسرا میچ آج شام ویلز کے ساتھ کھیلے گی۔

میچ  ترکی کے مقامی وقت کے مطابق  شام 7 بجے ٹی آر ٹی 1 سے نشر کیا جائے گا۔ پرتگالی ایمپائر آرتھر ڈیاس میچ کی ایمپائرنگ کریں گے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں