ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ثمینہ بیگ 6 رکنی ٹیم کے ساتھ شگر سے “کے ٹو” کی مہم جوئی پر روآنہ

شگر سے گلزار شگری

بین الاقوامی شہرتِ یافتہ خاتون پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کے ٹو پر مہم جوئی کیلئے روانہ ہوگئیں۔
ثمینہ بیگ 6 رکنی ممبران کے ساتھ شگر سے کے ٹو بیس کیمپ کیلئے روانہ ہوئیں، کے ٹو ڈریم مہم 2021
مہم جوئی کی قیادتِ کر رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ شگر کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر شگر وقاص جوہر نے ٹیم کو رخصت کیا مہم میں حصہ
لینے والے تمام ممبران پاکستانی ہیں۔


روانگی سے قبل ثمینہ بیگ نے کہا اس مہم سے مقامی کوہ پیماؤں میں
اعتماد پیدا ہوگا مہم جوئی کا مقصد نسوانی حقوق اور مساویانہ حق کیلئے آگاہی دینا ہے۔
ثمینہ بیگ نے مہم جوئی کی کامیابی کیلئے پاکستانی قوم سے دعا کی اپیل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں