ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھا جاءے گا۔ : مرکل

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا کہ یورپی یونین میں مشترکہ مفادات پر تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے ترکی کے ساتھ بات چیت کے ایجنڈے کو جلد عمل میں لایا جانا چاہئے۔

یوروپی یونین کے رہنماؤں کے اجلاس سے قبل فیڈرل اسمبلی سے خطاب  کرتے ہوئے  انہوں نے یورپی کونسل اور کمیشن کو  پناہ گزینوں  سے متعلق اہم ممالک کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کے اقدامات پر تجاویز پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

میرکل نے کہا کہ وہ توقع کرتی ہیں کہ یورپی یونین کمیشن سربراہی اجلاس میں ترکی کے ساتھ یورپی یونین کےساتھ پناہ گزینوں  سے متعلق تعاون کی مالی اعانت کے لئے ایک ٹھوس تجویز پیش کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ اس وقت  ترکی میں 3.7 ملین شامی باشندے رجسٹرڈ ہیں۔

مرکل نے کہا کہ  ہم ترکی کے ساتھ بات چیت کے ذریعے ہی نقل مکانی کے موجودہ اور مستقبل کے مسائل حل کرسکتے ہیںاور ہمیں  یورپی یونین کی حیثیت سے اب مشترکہ مفادات پر اپنے تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے ترکی کے ساتھ بات چیت کے ایجنڈے پر جلد عملدرآمد کرنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں