ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سبی بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 5 جوان شہید

کوئٹہ: سبی کے علاقے سنگن میں دہشت گردوں نے ایف سی کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کردیا، جس میں 5 جوان شہید ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سنگن میں دہشت گردوں نے ایف سی کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں ایف سی بلوچستان کے 5 بہادر جوان شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ جب کہ ایف سی بلوچستان نے دہشت گروں کے فرار کے راستے بلاک کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لکی مروت کے حوالدار ظفر علی خان اورلانس نائیک ہدایت اللہ شامل ہیں، جب کہ واقعے میں بھکر کے لانس نائیک ناصرعباس، نصیرآباد کے لانس نائیک بشیر احمد، اور سپاہی نور اللہ بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دشمن ایجنسیوں کی پشت پناہی کے ساتھ بزدلانہ حملوں سے امن وا ستحکام سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا، سیکیورٹی فورسز دشمنوں کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں