ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت سے کشیدگی کے باوجود دوطرفہ تجارت میں ریکارڈ اضافہ

بھارت کے ساتھ باہمی تجارت بڑھ گئی مئی کے دوران دوطرفہ تجارت مین گزشتہ سال کے مقابلے میں 162 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی کے دوران پاکستان اور بھارت کے دوران 2 ارب 39 کروڑ 51 لاکھ روپے کی باہمی تجارت ہوئی،، جو گزشتہ سال مئی سے 162 فیصد،، اور اس سال اپرئل سے 8 فیصد زیادہ ہے،، مئی کے دوران 2 ارب 39 کروڑ روپے کا مال پاکستان آیا،، جبکہ 49 لاکھ روپے کی اشیا پاکستان سے بھارت گئیں۔۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مئی تک پاکستان اور بھارت کے درمیان مجموعی طور پر 27 ارب 2 کروڑ روپے کی باہمی تجارت ہوئی،، 11 ماہ کی باہمی تجارت کا حجم گزشتہ مالی سال اس عرصے سے 55 فیصد کم ہے،، اس دوران بھارت سے 26 ارب 66 کروڑ روپے مالیت کی اشیا پاکستان درآمد کی گئیں،، جبکہ صرف 36 کروڑ 7 لاکھ روپے کی اشیا بھارت برآمد کی گئیں۔۔ بھارت سے باہمی تجارت میں پاکستان کو 16 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں