ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تشویش

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے ہندوستان کے جموں و کشمیر خطے میں ہونے والی سنگین خلاف ورزیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

بچوں اور مسلح تصادم سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں، گوٹرش نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بچوں کے خلاف سیکیورٹی حکام کی فائرنگ سے گولیوں کا استعمال بند کرے۔

انہوں نے سلامتی کونسل میں ایک بحث کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے بچوں کے حقوق نظر انداز کرنا دل دہلا دینے والا عمل ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اس قدر خراب ہے کہ وہاں سکولوں کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے پیش کی گئی اس رپورٹ میں دل دہلا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 2020ء درجنوں بچے اور بچیاں بھارتی فوج کے تشدد سے متاثر ہوئے، ان میں سے 9 کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ 30 زندگی بھر کیلئے معذور ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بچوں کیخلاف کی جانے والی کارروائیاں سخت پریشان کن ہیں۔ میرا بھارت سے مطالبہ ہے کہ وہ معصوم بچوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے۔

انہوں نے ہندوستانی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ بچوں کے خلاف ایسی کارروائیاں دوبارہ نہ دہرائی جائیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں