ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فضاٸیہ کے سربراہ کی ترکی میں سینٸر فوجی قیادت سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے ترکی کے 04 روزہ سرکاری دورے کے دوران ترکی کی سینئر فوجی قیادت سے ملاقات کی۔

ائیر چیف نے ترکی کے وزیر قومی دفاع ہولوسی ایکار اور ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران پاک ترک دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے طرفین کی حربی استعداد بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمانڈر ترک ایئر فورس جنرل حسن کوکاکیز سے بھی ملاقات کی۔ معزز سربراہان نے دونوں ممالک کی فضائیہ کو عصرحاضر کے در پیش چیلنجز سے نبرد آزماء ہونے کے لیے ایک دوسرے کی مہارتوں سے استفادہ کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا. ملاقات میں پی اے ایف اور ترک فضائیہ کے درمیان ہوابازوں کی تربیت اور تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون اور تعلقات کے فروغ کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ترک آرمڈ فورسز کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ کمانڈر ترک فضائیہ جنرل حسن کوکاکیز نے تمغہ پیش کیا۔

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں