ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں زرعی زمینیں آسائشی فارم ہاؤس میں تبدیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی

اسلام آباد کے ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے نے زرعی زمینوں پر جال سازی سے قبضہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں
نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سی ڈی اے نے ڈھوک جیلانی موضع ملپور میں رات گئے قبضہ مافیا کے
خلاف کریک ڈاؤن کر کے 10 کنال اراضی سے قبضہ ختم کرادیا۔

سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر ادارہ کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس
کی معاونت سے نواحی علاقے ڈھوک جیلانی موضع ملپور میں سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے کی اطلاع
پر کارروائی کی۔

کچھ عرصہ سے قبضہ مافیا نے سرکاری اراضی پر کاشت کاری کی غرض سے ہل چلایا ہوا تھا تاکہ کاشت کاری
کی آڑ میں سرکاری اراضی پر قبضہ کیا جاسکے لیکن سی ڈی اے نے کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا کی کوشش
کو ناکام بنا دیا۔

کارروائی کے دوران سرکاری زمین پر چلائی گئی ہل کو ویل ڈوزر کی مددسے ختم کرتے ہوئے 10 کنال اراضی
قبضہ مافیا سے چھڑا لی گئی۔

دیکھنے میں آیا ہے کہ اسلام آباد میں قبضہ مافیا کی جانب سے سرکاری زمینوں پر مختلف طریقوں سے قبضہ
کیا جارہا ہے۔ پہلے مافیا کے افراد کاشت کاری کے لیے مین پر ہل چلاتے ہیں پھر آہستہ آہستہ کمرے اور کچھ
عرصے بعد مکمل طور پر اس زرعی زمین کو رہائش میں تبدیل کردیا جاتا تھا۔

چک شہزاد اور دیگر علاقوں میں بڑی بڑی زرعی زمینوں پر بااثر شخصیات نے پرتعیش فارم ہاؤس بنا لیے ہیں۔
چئیرمین سی ڈی اے نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق اب ایسا مزید برداشت نہیں کیا جائے
گا اور قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں