ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ، شدید گرمی کی لہر سے اموات کی تعداد 116 ہو گئی

متحدہ امریکہ کی ریاست اوریگون  میں شدید گرمی کی لہر  کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 116 تک پہنچ گئی  ہے۔

گرم ترین  ماہ جون سے گزرنے والے امریکہ میں "خاموش قاتل”  کے نام سے منسوب کی گئی  گرمی کی یہ شدید لہر جان لیوا بننے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

اوریگون  میں گزشتہ  ہفتے  ریکارڈ درجہ حرارت کو پہنچنے والی    شدید گرمی  نے ابتک 116 افراد کو موت کی نیند سلا دیا  ہے۔ حاصل کردہ رپورٹوں کے بعد اموات کی اصل تعداد کا چند ماہ کے اندر ہی تعین ہو سکے گا،

حکام کا کہنا ہے کہ  ہلاک ہونے والے افراد کی اکثریت کے گھروں میں اے سی یا پھر پنکھا موجود نہیں تھا۔

قومی موسمیات سروس نے  بحر اوقیانوس کے مغربی علاقے   میں گرمی کی شدید لہر کا انتباہ  دیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں