ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہی نظام کو کمزور کرنے کا جرم،سابق عدالتی صدر کو 15سال قید

اردن کی عدالت نے شاہی عدالت کے سابق سربراہ کو بادشاہت کو غیر مستحکم بنانے کی سازش کے الزام میں 15 سال کی قید کی سزا سنا دی۔

اردن کی عدالت نے سابق شاہی معتمد باسم اوداللہ کے ساتھ ساتھ شاہی خاندان کے ایک نابالغ کو بھی مبینہ طور پر اسی جرم کے تحت 15 سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ اُس کے پاس ان الزامات کے مصدقہ ثبوت موجود ہیں کہ یہ دونوں اردن کی بادشاہت کو نقصان پہنچانے کا عزم رکھتے تھے اور اس کے لیے وہ بادشاہت کے سابق وارث شہزادہ حمزہ کو بادشاہ کے متبادل کے طور پر تخت نشیں دیکھنا چاہتے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں