ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے الیکٹرک کے 500 فیڈرز بند

مون سون نے کراچی میں ڈیرے ڈال لیے طلوع آفتاب کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ
شروع ہوا جو وقفے وقفے سےجاری ہے۔
گلشن حدیدمیں سترہ،نوری آبادمیں آٹھ،پی اے ایف فیصل میں پانچ،یونیورسٹی روڈپرچاراعشاریہ تین،نارتھ
کراچی میں چاراعشاریہ دو،لانڈھی میں چار،سعدی ٹاون میں تین اعشاریہ چھ،جناح ٹرمینل پرتین اعشاریہ دو
سرجانی میں دواعشاریہ آٹھ ،مسروربیس اورناظم آباد میں ایک ایک ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان سردارسرفرازکےمطابق یہ پندرہ سولہ اورسترہ تینوں دن ہے ممکن ہے عیدکےدنوں
تک سلسل چلتارہے تو یہ چار سے پانچ دن کااسپیل ہوگا۔
اس میں سولہ سترہ تاریخ کو کچھ زیادہ باقی دنوں میں کم ہے۔ شہرمیں بارش کے بعد بجلی فراہمی کی
صورتحال جزوی متاثرہوئی۔
ترجمان کےالیکڑک کےمطابق بلدیہ ، سرجانی ، کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے کچھ حصے متاثر جبکہ گڈاپ کا
علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
بارش کی وجہ سے پانچ سوفیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی شہر کے بیشتر حصے میں بجلی نام کی
کوئی شہہ موجود نہیں ہے۔۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں