ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹوکیو اولمپکس کورونا میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے :ماہرین

جاپان میں کل سے شروع ہونے والے اولمپک مقابلوں سے ایک ہفتہ قبل میزبان شہر ٹوکیو میں کروناوائرس کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب شہر میں عالمی وبا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 1,300 ہو گئی ہے، جو گزشتہ چھ ماہ کی سب سے بلند سطح ہے۔

عالمی مقابلوں سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں کرونا متاثرین میں اضافے نے ان خدشات کو جنم دیا ہے کہ اولمپکس کے دوران شہر کے اسپتال کووڈ 19 کے مریضوں سے بھر جائیں گے۔

 ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت شہر میں عالمی وبا کے آغاز کے بعد لگائی جانے والی چوتھی ایمر جنسی نافذ ہے۔

 گزشتہ پیر سے نافذ العمل ہونے والی بندشوں کے مطابق ریستورانوں اور بارز کو جلد بند کرنے کا حکم ہے اور ان مقامات پر شراب پیش کرنا اولمپکس کے اختتام تک ممنوع ہے۔

اس سے پہلے اس سال کے آغاز میں یہاں 21 جنوری کو کروناوائرس کے 1,485واقعات کی تشخیص ہوئی تھی۔

گزشتہ ماہ کے دوران کووڈ 19 کے واقعات میں اچانک اضافہ ہونا شروع ہوا۔

جاپانی ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ اولمپک مقابلوں کے دوران ہزاروں نئے واقعات سامنے آسکتے ہیں۔

جاپانی منتظمین نے پہلے ہی زہادہ تر مقابلوں کے مقامات پر کھیلوں کے شائقین کو آنے سے منع کر رکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں