ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق کے شہر اربیل پر ڈران سے حملہ

گذشتہ صبح عراق کے شہر اربیل کے شہر ہیرر کے قریب امریکہ کی زیرقیادت داعش کے خلاف برسرپیکار  اتحادی قوتوں کے اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا۔

اتحادی فوج کے ترجمان کرنل وین ماروٹو نے بتایا کہ کل علی الصبح 01:23 بجے عراقی کرد علاقائی حکومت (کے آر جی) کے ایک اڈے پر جہاں اتحادی فوجیں واقع ہیں ڈرون سے حملہ کیا گیا۔

ترجمان ماروٹو نے بتایا کہ حملے میں کوئی جانی یا مالی  نقصان نہیں ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ اربیل کے قصبے حیر کے قریب ہوا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ حملہ امریکہ اور عراق کے مابین "چوتھے اسٹریٹجک ڈائیلاگ” کے دوران کیا گیا تھا ، جس میں عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں