ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزاد جموں کشمیر میں انتخابات،دو سیاسی گروہوں میں تصادم،دو افراد ہلاک

آزاد جموں و کشمیر  میں 11ویں عام انتخابات کے لیے میدان سجا ہوا ہے اور اس دوران 2 سیاسی گروپوں میں تصادم کے دوران پاکستان تحریک انصاف  کے 2 کارکن جاں بحق ہوگئے۔

کوٹلی کے انتخابی حلقے ایل اے 12 میں چڑھوئی کے علاقے میں ناڑ تھانے کی حدود میں پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف  کے کارکنوں کے مابین فائرنگ سے 40 سالہ ظہیر احمد اور 50 سالہ محمد رمضان ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد حلقے میں موجود دیگر پولنگ اسٹیشنز میں ووٹنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا تھا، جو بعد ازاں بحال ہوگیا۔

انتخابی حلقے میں فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تھا تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں