ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس:کیوبا کے سفارت خانے پر پٹرول بموں سے حملہ

فرانس میں متعین کیوبا کے سفارت خانے پر پٹرول بموں سے حملہ کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ  یہ واقعہ گزشتہ نصف شب پیش آیا جس میں سفارت خانے کی عمارت پر تین عدد پٹرول بم پھینکے گئے۔

ان بموں میں سے دو عمارت پر جا لگے جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جسے سفارت خانے کے عملے نے بجھا دیا۔

کیوبا کے وزیر خارجہ برونو راڈریگز نے سوشل میڈیا پر اس حملے کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ امریکہ کیوبا کے خلاف ایسے حملوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔

 یاد رہے کہ حالیہ ایام میں کیوبا میں  اقتصادی بد حالی کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں