ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی میں بے روزگار افراد کی تعداد میں کمی

ترکی کے محکمہ شماریات  (TUIK) نے جون 2021 کی مدت کے لیے افرادی قوت  کے اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے ۔

اس کے مطابق ، ترکی میں 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بے روزگار افراد کی تعداد میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں جون میں 823 ہزار افراد کی کمی واقع ہوئی اور 3 یہ تعداد  لاکھ 399 ہزار افراد تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری طرف بے روزگاری کی شرح 2.5 پوائنٹس کی کمی سے 10.6 فیصد ہوگئی ہے۔

اس طرح بے روزگاری میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 2.7 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔

غیر زرعی بے روزگاری کی شرح میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 2.7 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور جون میں  یہ شرح  12.3 فیصد تھی۔

مذکورہ مہینے میں15 سے 24 سال  تک کی عمر  کے  نوجوان آبادی  میں  بے روزگاری کی شرح گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.2 فیصد کی کمی کے ساتھ 22.7 فیصد ہو گئی اور روزگار کی شرح 0.4 فیصد کے اضافے کے ساتھ 32.6 فیصد  تک پہنچ گئی۔

دوسری طرف اس عمر کے گروپ میں افرادی قوت میں  شرکت کی شرح گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.6 پوائنٹس بڑھ کر 42.3 فیصد ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں