ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ  کے شہر پلے موتھ  میں مسلح حملے میں 6 افراد ہلاک

برطانیہ  کے شہر پلے موتھ  میں مسلح حملے میں حملہ آور سمیت 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھ ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں مشتبہ حملہ آور سمیت چھ افراد مارے گئے ہیں۔ ان میں دس برس کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے جمعرات کی شام کو ”فائرنگ کے ایک سنگین واقعے” کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے۔

ڈیوون اور کارنوال پولیس نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا،”جائے واردات پر کئی لاشیں پڑی ہیں اور زخمی ہونے والے کئی افراد کا علاج چل رہا ہے۔"

بیان میں کہا گیا کہ 2 خواتین ، 2 مرد اور گولیوں کے زخموں کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

اطلاع کے مطابق  ایک خاتون ، جو گولیوں کا نشانہ بنی اور جائے وقوعہ پر زیر علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔

حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا اور بتایا گیا کہ اس حملے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

برطانوی ہوم سکریٹری پریتی پٹیل نے پلائی ماؤتھ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا ، "میں سب پر زور دیتا ہوں کہ وہ پرسکون رہیں ، پولیس کے مشورے پر عمل کریں اور ہماری ایمرجنسی سروسز کو اپنا کام جاری رکھنے دیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں