ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کی شکایت کے حامل افراد کی تعداد 2 گنا ہو گئی

دنیا بھر میں 30 برسوں میں ہائپر ٹینشن کے شکار بالغان کی تعداد  دو گنا اضافے کے ساتھ 1.2 ارب تک جا پہنچی ہے۔

یووریکٹیو کی خبر کے مطابق ، طبی جریدے "دی لانسیٹ” میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ تعین ہوا ہے کہ ہائپر ٹینشن یعنی ہائی بلڈ پریشر ہر سال 8.5 ملین سے زیادہ اموات کا سبب بنتا ہے اور یہ فالج ، اسکیمک امراض قلب، گردے کی بیماری اور دیگر امراض کا موجب بنتا ہے۔

اس مطالعے کے مطابق یہ کہا گیا ہے کہ اگر بلڈ پریشر کو کم کیا جائے تو ہارٹ اٹیک کے واقعات کو ایک چوتھائی تک کم کیا جا سکتا ہے، اور ہارٹ فیلر اور فالج کے معاملات کو تقریبا نصف تک کم کیا جا سکتا ہے۔

تحقیق میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 2019 میں دنیا میں ہائی بلڈ پریشر کے شکار تقریبا آدھے لوگ اپنی حالت سے ناواقف تھے، یہ نوٹ کیا گیا کہ ہائی بلڈ پریشر کے شکار چار میں سے ایک عورت اور پانچ میں سے ایک مرد کا ہی بلڈ پریشر کنٹرول میں لیا جا سکا گیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ ، برطانیہ اور اسپین سمیت مغربی یورپی ممالک میں ، ہائی بلڈ پریشر کا پھیلاؤاپنی  تاریخ کی کم ترین سطح پرآ گیا ہے۔جبکہ بیلا روس اور رومانیہ  میں خواتین کا نصف سے زائد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں