ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی اور یوکرین کے دفاع کے میدان میں ایک نئے معاہدے پر دستخط

ترکی اور یوکرین نے دفاع کے میدان میں ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے۔

ملٹری الیکٹرانکس انڈسٹری (ASELSAN) اور یوکرین کی ریاستی ہتھیاروں کی درآمد برآمد کمپنی Ukrspetseskport نے فضائی دفاعی نظام کو جدید بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے۔

یوکرین کی ریاستی دفاعی کمپنی یوکروبرونپرم کے بیان میں بتایا گیا کہ اس معاہدے پر استنبول میں منعقدہ بین الاقوامی دفاعی صنعت میلے (IDEF 2021) میں دستخط کیے گئے۔

 

بیان میں کہا گیا کہ دونوں کمپنیوں نے فضائی دفاعی نظام کو جدید بنانے کے شعبے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے اور کہا گیا کہ کمپنی کے جنرل منیجر وادیم نوزدریہ نے  کہا کہ یہ معاہدہ ترقی کے لیے ایک نیا قدم ہے فوجی ٹیکنالوجی کے میدان میں ممالک کے درمیان تعاون جاری رکھا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں