ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خطہ بلقات کے مسائل کے حل میں ترکی کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے، عزت بیگووچ

بوسنیائی   عوامی  اسمبلی و ڈیموکریٹک ایکشن پارٹی کے رہنما  بیکر عزت بیگووچ  کا کہنا ہے کہ ترکی نے مسئلہ بلقان کے حل میں  معاونت فراہم کی ہے۔

عزت بیگووچ نے انادولو ایجنسی سے انٹرویو میں  بتایا ہے کہ ترکی خطے میں  باشعور سیاسی و سفارتی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور یہ یہاں کے مسائل کے حل میں اہم سطح کی خدمات ادا کر رہا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان  کے ہمیشہ بوسنیا   اوربوسنیائی شہریوں کے دوست ہونے کا اظہار کرنے والے وزت بیگووچ نے  بتایا کہ ترکی کا تعاون حاصل ہونے والا  سرائیوو۔ بلغراد ہائی وے منصوبہ  مل جل کر کام کرنے کے لیے ایک اہم موقع تشکیل دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ نہ صرف بوسنیا بلکہ پورے خطے کے ممالک کے لیے   مالی و بنیادی ڈھانچے کے اعتبار سے  کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔  جو کہ بوسنیا اور سربیا کے مابین موجودہ تناؤ  میں گراوٹ  لانے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں