ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان کازرعی مصنوعات کی پیداوار بڑھانےکےعزم کااعادہ

وزیراعظم عمران خان نے بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرنے اور زرعی مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کاشتکاروں میں کسان کارڈز کی تقسیم، گومل زام ڈیم کے کمانڈ ایریا اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے بارانی تحقیقاتی مراکز کے افتتاح کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے وفاقی سطح پر چنے اور پام آئل سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی پیداوار کی مکمل منصوبہ بندی کی ہے۔وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ دس ڈیموں کی تعمیر پر کام شروع کیا گیا ہے جس سے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ حکومت آبادی میں اضافے کو روکنے کے لئے ابتدائی تعلیم اور حفظان صحت کے بنیادی نظام پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے ملک میں قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کی ہے جس میں کامیاب ہوں گے، انہوں نے اپنی زندگی میں بہتری لانے کے لئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبین کی حیاتِ طیبہ اور تعلیمات سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ غذائی تحفظ کی ایک پالیسی تیار کی گئی ہے جسے منظوری کے لئے جلد صوبائی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں