ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد، کار حادثے میں ایک ہی کنبے کے 7 افراد لقمہ اجل

اسلام آباد میں ٹریفک کے المناک حادثے میں شادی سے واپس آنے والا بدقسمت خاندان موت  کے منہ میں چلا گیا۔

اس افسوس ناک حادثے میں  تین خواتین اور تین بچیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ  بارش سے ہونے والی  پھسلن کے باعث پیش آیا، کار گہری گھائی میں جا گری، حادثے کا شکار ہونے والے افراد پھل گراں شادی میں شرکت کے بعد واپس بھارہ کہو آ رہے تھے۔

تمام تر مرنے والوں کا تعلق ایک ہی  کنبے  سے ہے۔

 حادثہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب پیش آیا، تاہم ریسکیو کو حادثے کی اطلاع صبح آٹھ بجے ملی۔ حکام نے ڈیڈ باڈیز کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں