ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جتنا زور آج لگا رہے ہیں حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی، فردوس عاشق اعوان ووٹروں پر برس پڑیں

سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے خلاف نعرے لگ گئے ۔

رسول پور میں جلسے کے دوران عوام نے شکایتوں کے انبار لگادیے اور کہا کہ وعدے پورے نہیں ہوئے۔ فردوس عاشق اعوان پہلے تو انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کرتی رہیں پھر وہ بھی بھڑک اٹھیں اور کہا کہ جتنا زور آج آپ ادھر لگا رہے ہو اتنا حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی۔فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہاکہ ان کے خلاف منصوبے کے تحت احتجاج کی فلم چلائی جارہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہارے ہوئے لوگوں کو نان الیکٹڈ کہا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود میں ہی حلقے کے کام کرواؤں گی کسی اور نے نہیں کروانے۔ عوام نے فردوس عاشق اعوان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انہیں ہی ووٹ ڈالا تھا۔

خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان کو گذشتہ عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم وہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات اور پنجاب حکومت کی ترجمان کے طور پر بھی کام کرتی رہیں ہیں۔ ان کا شمار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت میں ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں