ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حوثیوں کا سعودی عرب پر ایک بار پھر ناکام ڈراؤن حملہ

عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے  سعودی عرب کے شہر جازان میں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

سعودی  فضائیہ کے دفاعی نظام نے  فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرڈالا۔

عرب اتحادی افواج کے مطابق حوثی باغیوں نے ڈرونز کے ذریعے ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کو ناکام بنادیا گیا تاہم ڈرونز کے ٹکرے لگنے کے باعث ائیرپورٹ پر موجود مسافروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے جن میں 6 مسافر اور ائیرپورٹ کا عملہ شامل ہے جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عرب اتحادی افواج کے ترجمان نے حوثی باغیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آبادی اور ائیرپورٹ کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں