ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منٹگمری جمخانہ اور پاک فلیگ محمد زبیر محمدی کرکٹ کے کوارٹر فائنل میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الرحمٰن کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں منٹگمری جمخانہ نے کراچی ویسٹ کرکٹ کلب کو چار وکٹوں سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا کراچی ویسٹ کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 24 اوورز میں 124 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔جواب میں منٹگمری جمخانہ نے مطلوبہ ہدف 125 رنز 11۰5 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ایاز بابر نے 47 رنز اور آریان علی نے 25 رنز اسکور کیے۔ ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں شعیب شاکر کی شاندار سنچری کی بدولت پاک فلیگ کرکٹ کلب نے نیو سنگم کرکٹ کلب کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔نیو سنگم کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز اسکور کیے۔ جواب میں پاک فلیگ کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 194 رنز 26۰3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں