ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی رکن پارلیمنٹ کے قتل میں صومالیہ کی اہم شخصیت کا بیٹا ملوث نکلا

لندن: برطانیہ میں رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ ایمز کو چاقو کے وار سے قتل کرنے والا نوجوان صومالیہ کے وزیراعظم کے سابق مشیر حربی علی کلان کا بیٹا نکلا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ ایمز کو حلقے میں ووٹرز سے ملاقات کے دوران حملہ کرکے ہلاک کرنے والے چاقو بردار نوجوان کو پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا تھا، جس کی شناخت علی حربی کے نام سے ہوئی ہے۔

علی حربی صومالیہ کے وزیر اعظم کے سابق مشیر حربی علی کا بیٹا ہے، حربی علی کلان نے بیٹے کی برطانیہ میں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کے لیے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ یہ انفرادی طور پر کیا گیا قتل تھا، تاحال علی حربی کے کسی شدت پسند جماعت سے منسلک ہونے یا کسی سے ہدایات لینے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں