ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہونگی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہونگی۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے فلمساز شہزاد نواز، ترک پروڈیوسر ایمرے کونُک، سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کو پاکستان اور ترکی کے مشترکہ منصوبے صلاح الدین سیریز پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سیریز پر منصوبہ بندی مکمل ہے، شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال اپریل میں کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ پر آگاہی دینے کیلئے جدید طریقوں کو بروئے کار لانا ہوگا، صلاح الدین ایوبی تاریخی کردار ہے جس کی مغرب بھی مثالیں دیتا ہے، صلاح الدین ایوبی نے یروشلم کی تاریخی فتح کے بعد عام معافی کا اعلان کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں