ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ہاکی انٹر کلب، یوتھ ہاکی کلب بلوکی یکطرفہ ایک درجن گول سے کامیابی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کے ایچ اے انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ کے چوتھے کھیلے جانے والے میچز میں ربانی کلب نے اسمعیل کلب کو 0-6 سے، یوتھ ہاکی کلب بلو نے حارث نصیر اور نعمان خان کی ہیٹرک کی مدد سے ناظم آباد مجاہد کو 0-12 سے شکست دیدی جبکہ بلدیہ کلب اور گلبرگ ہاکی کلب کا میچ بغیر کسی گول کے ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں کراچی ہاکی ایسوسی سیشن کے زیر اہتمام انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ کے چوتھے روز چیمپئن شپ کے11ویںمیچ میں یوتھ ہاکی کلب بلو نے ناظم آباد مجاہد کلب کو 0-12 سے بآسانی زیر کرلیا، ناظم آباد مجاہد ایچ سی کوئی گول نہ کرسکی، فاتح ٹیم کے حارث نصیر نے چیمپئن شپ کی چھٹی ہیٹرک کا اعزاز حاصل کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں