ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھپرو ، جشن میلاد النبی کے جلوس و ریلیاں میں عوام کی بھرپورشرکت

کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو میں بھی جشن میلادالنبیﷺ کے جلوس گلی محلوں گاؤں سے ہوتے ہوئے قدیمی مسجد پر جمع ہوئے جو شہید رمضان چوک سے ہوتے ہوئے شاہی بازار کے راستے شہید چوک کھپرو پر جمع ہوئے جہاں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھاجبکہ عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔ جو آخر میں مدرسہ صبقت النورپراختتام پدیر ہو۔ تفصیلات کے مطابق جشن میلادالنبیﷺ کا جلوس مولوی احمد علی سکندری ،مولوی عطا محمد راجڑ، حافظ قاسم راجڑ ،حافظ شریف عطاری ،حاجی اسلم جٹ، سینئر نائب صدر ضلع سانگھڑ پی ٹی آئی امام بخش گجو ،صدر تعلقہ کھپرو پی ٹی آئی عبدالستار چوہان، منہاج القرآن کی سربراہی میں نکالا گیا۔اس موقع پر مولوی احمد علی سکندری نے پیارے آقاﷺ سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا اور درود و سلام بھیج کر آپ کی ولادت باسعادت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر سیکورٹی کے انتظامات DSP پیر اللہ رکھیو اور SHO حاجی اسلم بلو نے سر انجام دیے، صفائی ستھرائی کے کام CMO عبدالحکیم نصیرانی نے سر انجام دیے جو قابل تعریف تھے۔ پریس کلب کھپرو کی ٹیم نے بھرپور شرکت کی اور رپورٹنگ کے فرائض سرانجام دیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں