ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی نے پھلتا پھولتا پاکستان تباہ کر دیا، سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی تمام اشیا مہنگی نہیں بہت مہنگی کر دی گئی ہیں، پی ٹی آئی نے پھلتا پھولتا پاکستان تباہ کر دیا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کو ان نالائق حکمرانوں کے ہاتھ یرغمال نہیں رہنے دیں گے، نااہل  حکومت کی وجہ سے   ابھی مہنگائی کی ایک اور لہر آئے گی۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت جو معاہدے کرتی ہے وہ کبھی پورے نہیں کرتی، پاکستان کو اجاڑ کر رکھ دیا ہے، ملک کو تباہی کے راستے پر ڈال دیا گیا اور چینی، آٹا و گھی سب مہنگا کردیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ کرپشن کا چورن بیچا گیا اور نیب کو تماشہ بنایا مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ہے، مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے اور اس کی سرپرستی کرنے والے سے قوم کو نجات چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں