ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بینظیر بھٹو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ‘مزید2 میچوں کے فیصلے ہوگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الکرم اسپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید2 میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے کھیلے گئے میچ میں نیو نوبل کرکٹ کلب نے میٹرو کرکٹ کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد2 وکٹوں سے شکست دیدی۔ میٹرو کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کئے علی نے 53 رنز شاہد نے 50 رنز بنائے۔ حارث خان نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں نیو نوبل کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ رضی نے 44 رنز ، کامران نے 33 رنز اور مزمل نے 29 رنز اسکور کئے۔ کاشف نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں گلشن کرکٹ کلب نے فیروز آباد کرکٹ کلب کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ فیروز آباد کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد اقبال نے شاندار 52 رنز جبکہ اسرار نے 26 رنز اسکور کئے. جمیل اور وہاب نے2, 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا. جواب میں گلشن کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں