ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیخ رشید ہنگامی طور پربلانے پریواے ای سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہنگامی طور پر بلانے پروفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے وطن واپس پہنچ گئے ۔شیخ رشید گزشتہ روز 2 روز کے لیے یو اے ای روانہ ہوئے تھے،روانگی کے وقت انہوں نے کہا تھا کہ خواہ وہ کلکتہ ہو، دبئی ہو، یا چنائی مجھے 2روزکی چھٹی ملی ہے ،میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے دبئی جا رہا ہوں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کو وطن واپس بلایاہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں