ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ہاکی اسٹارز پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے پْرامید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج میچ میں سابق اور موجودہ ہاکی اسٹارز پاکستان ٹیم کی کامیابی کے لیے پْرامید ہیں۔ پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ہاکی ہو یا کرکٹ پاک بھارت میچ اعصاب شکن ہوتا ہے، پاکستان ٹیم کا کمبی نیشن بہتر ہے، امید ہے کامیابی پاکستان کی ہوگی۔خواجہ جنید نے کہا کہ جو ٹیم اعصاب پر قابو رکھے گی کامیابی اس کا مقدر بنے گی، ابوبکر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اچھی ہے بھارت کو شکست دے گی جبکہ علی شان نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ فتح پاکستان کی ہو۔عماد شکیل بٹ کا کہنا ہے کہ ہاکی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو اس کے گھر میں شکست دی، خواہش ہے کرکٹ ٹیم بھی فتح یاب ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں