ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوتھ ہاکی کلب بلو نے کینٹ کمبائنڈ ایچ سی کو ہرا دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) یوتھ ہاکی کلب بلو نے کینٹ کمبائنڈ ایچ سی کو کھیل کے تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کردیا حارث عمر کی شاندار ہیٹرک کی مدد سے وائی ایچ سی بلو نے مخالف ٹیم کو 0-14 سے بدترین شکست سے دوچار کردیا، کے ایچ اے انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ کے دیگر میچز میں کراچی فٹنس کلب، بیچم ایچ سی اور الصغیر کلب وائٹ نے اپنے میچ جیت لئے۔ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ کے 10 ویں روز کھیلے جانے والے ایونٹ کے 30 ویں میچ میں یوتھ ہاکی کلب بلوز نے کینٹ کمبائنڈ ہاکی کلب کو کھیل کے تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کردیا، کینٹ کمبائنڈ ایچ سی نہ ہی فاتح ٹیم کے فاروڈز کو روک پائیں اور نہ ہی اپنا کھاتہ کھول سکی، فاتح ٹیم کے فاروڈ حارث عمر کھیل کے آغاز سے اختتام تک مخالف کے عصاب پہ چھائے رہے انہوں نے ہیٹرک کے ساتھ 5 گول کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں