ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلیک لائیو میٹر کیلئے گھٹنے پر بیٹھنے سے انکار،جنوبی افریقی وکٹ کیپر ڈی کوک ٹیم سے باہر

جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کے خلاف بورڈ نے سخت ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں عین وقت پر میچ سے باہر کردیا۔

جنوبی افریقن وکٹ کیپر بلے باز ڈی کوک نے میچ سے پہلے بلیک لائیو میٹر سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے گھٹنے پر بیٹھنے سے انکار کردیا تھا۔ ٹیم مینجمنٹ کی رپورٹ کرنے کے بعد بورڈ نے ایکشن لیا اور کوئنٹن ڈی کوک کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں میچ سے شروع ہونے سے قبل تمام ٹیموں کے کھلاڑی میچ شروع ہونے سے قبل بلیک لائیو میٹر کے معاملے پر گھٹنے پر بیٹھ کر اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں