ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم ڈیلرز نے 5 نومبر سے ہڑتال کی دھمکی دے دی

لاہور: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع نہ بڑھانے کی صورت میں ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

لاہور میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عرفان الہی اور سیکرٹری جہاں زیب ملک نے پریس کانفرنس  میں کہا کہ 2013 سے ان کا پرافٹ مارجن نہیں بڑھایاگیا جب کہ ٹیکس  بجلی، مزدوری اور دیگر اخراجات کہاں سے کہاں چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلرز منافع نہ بڑھنے کی صورت میں کاروبار نہیں کر سکتے، اگر منافع نہ بڑھایا گیا تو 5 نومبر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قیمتیں بڑھنے سے قبل ہی آئل کمپنیاں تیل کی فراہمی بند کردیتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں