ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتی ہے: چارلس میشیل

 یورپی یونین  کا کہنا ہے کہ وہ  فلسطین کی بطور آزاد ریاست کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔

 فلسطینی وزیراعظم محمد  عشطیہ نے یورپی کونسل کے صدر چارلس میشیل اور یورپی خارجہ تعلقات کے نمائندہ جوز بوریل سے  برسلز میں ملاقات کی ۔

 میشیل نے اس ملاقات کے بعد سوشل میڈیا  پر اپنے بیان میں کہا کہ  یورپی یونین فلسطینی اسرائیل کے درمیان دو ریاستی حل کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔

جوزف بوریل نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ   ہم فلسطینی عوام اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کو سراہتے ہیں، اور چاہتے ہیں کہ  اسرائیل ۔فلسطین تنازعے میں دو ریاستی نظریئے کا منصفانہ اور جامع حل اپنے انجام کو پہنچ جائے۔

 فلسطینی  وزیراعظم نے یورپی حکام کو بتایا کہ  اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر میں اضافے اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے سمیت بعض عمارتوں کو گرانےسمیت غزہ کےانسانی بحران  جیسے واقعات قابل تشویش ہیں۔

بوریل نے بھی اس موقع پر کہا کہ  اسرائیل کی طرف سے چھ فلسطینی حقوق انسانی کی تنظیموں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنا باعث تشویش ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں