ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایکواڈورمیں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری‘ 37افراد گرفتار

کویٹو: ایکواڈو ر میں حکومت کے خلاف 2روز سے جاری احتجاج کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد مظاہروں میں شریک ہے

کویٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) ایکواڈور میں 2روز سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جب کہ 37 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دارالحکومت کویٹو میں صدارتی محل کے قریب جمع ہوئے مظاہرین نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ صدر گولرمو لاسو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اقتصادی و سماجی مسائل کو حل کرنے کیلیے مذاکرات کا راستہ اپنا رہے ہیں۔ ملک کے اہم شہروں میں کئی شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں جبکہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں