ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو میں ایک اور صحافی قتل کر دیا گیا

میکسیکو کے جنوب مشرق میں ایک اور صحافی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اس طرح ملک میں 2000 سے لے کر اب تک ہلاک کئے جانے والے صحافیوں کی تعداد 130 تک پہنچ گئی ہے۔

میکسیکو ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک مقامی اخبار میں بحیثیت رپورٹر ملازم فریڈی لوپز آریوالو پر، صوبہ چیاپاس کے شہر ٹکسٹلا گوٹیرز میں اس وقت مسلح حملہ کیا گیا جب وہ اپنی گاڑی سے اتر رہے تھے۔

آریوالو کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

حکام کے مطابق صحافی کو موٹر سائیکل سوار مسلح حملہ آوروں نے ہلاک کیا اور بعد میں جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں