ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حوثی تشدد بند کریں:امریکی ناظم الامور

امریکہ نے یمن میں حوثیوں کے صوبہ مارب پر حملوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 سابقہ دارالحکومت صنعا میں متعین امریکی ناظم الامور کیتھی ویسٹلی نے اپنے بیان میں حوثیوں سے جنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 ویسٹلی نے کہا کہ حوثیوں کو اس  فضول جنگ کو ختم کرنے اور جنگ بندی کو قبول کرنے کی ضرورت ہےجبکہ ہم درجنوں افراد کی ہلاکتوں کے ذمے دار حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

ناظم الامور نے ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت بھی کی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حوثیوں نے مارب کے قصبے جوبہ پر بلاسٹک میزائل حملہ کیا تھا جس میں 39 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں