ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین نیب کی تعیناتی کا معاملہ، صدر مملکت مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی رواں ہفتے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی سے متعلق مشاورت شروع کریں گے تاہم نئے چیئرمین کے نام پر اتفاق تک موجودہ چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے پر صدر عارف علوی پہلے وزیراعظم سے چیئرمین نیب کے لیے نام طلب کریں گے، جس کے بعد وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین نیب کے موصول نام اپوزیشن لیڈرکو بھیجیں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب پر اپوزیشن سے گفتگو کرنا چوروں سے یہ پوچھنے کے مترادف ہے کہ جج کس کو مقرر کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں