ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت ڈیلرز کا منافع 6 فیصد کرنے پر رضامند ،پیٹرول بحران ٹل گیا

اسلام آباد(صباح نیوز) حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے دوران معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد ملک میں پیٹرول پمپس کی بندش کا خطرہ ٹل گیا۔ وزارت پیٹرولیم اسلام آباد میں حکومت کی طرف سے وزیر پیٹرولیم حماد اظہر، سیکرٹری پیٹرولیم، ڈی جی آئل اور چیئرمین اوگرا نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے تفصیلی مذاکرات کیے۔6گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے 6فیصد تک مارجن بڑھانے پر رضا مند ہوگئی، ڈیلرز مارجن بڑھانے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے سیکرٹری پیٹرولیم کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی جو کابینہ اور ای سی سی سے ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری لے کر ڈیلرز کو آگاہ کرے
گی۔ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیدران کا کہنا تھا کہ عارضی طور پر ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے ،5نومبر کو اب ہڑتال نہیں ہوگی لیکن اگر حکومت نے 17نومبر تک اپنے وعدے پر عمل درآمد نہ کرایا تو 20 نومبر سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کردیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں