ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایچ ای سی ہاکی چمپئن شپ،آئی او بی ایم سیمی فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایچ ای سی زون (جی) ہاکی چمپئن شپ میں آئی او بی ایم نے دیوان یونیورسٹی کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔ آئی او بی ایم کی جانب سے کھیلتے ہوئے عبدالرافع، ملک محمد شیراز، جنیدالرحمٰن، طالب ناصر اور حمزہ عامر نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ دیوان یونیورسٹی کا واحد گول اسد شاہ اسکور کیا۔ میچ کے مہمان خصوصی ڈین سر سید یونیورسٹی ڈاکٹر عقیل الرحمن تھے جنہوں نے دونوں ٹیموں کو سراہا۔ میچ میں امپائرنگ کے فرائض اصغر علی اور تکریم افتخار نے سر انجام دیے میچ کے ٹیکنیکل آفیشلز نصرت حسین، عظمت پاشا اور اسد ظہیر تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار، ڈائریکٹر اسپورٹس آئی او بی ایم ریاض اکبر، ڈائریکٹر اسپورٹس دیوان یونیورسٹی محمد حفیظ اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جاوید اقبال بیگ بھی موجود تھے۔ چمپئن شپ کا دوسرا سیمی فائنل سرسید یونیورسٹی اور آئی او بی ایم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں