ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی صدر نے صرف 9 ماہ میں 50 لاکھ نوکریوں کا وعدہ پورا کر دیا

صرف 9 ماہ میں 50 لاکھ نوکریاں دے کر امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ جوبائیڈن نے کہا ہے کہ کورونا کے بعد امریکی معیشت تیزی کے ساتھ بحال ہورہی ہے ،ہماری حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بیروزگاری کی شرح 4.6 فیصد تک رہ گئی ہے ۔

امریکی میڈیا کی تازہ رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن نے اپنے دور حکومت کے صرف پہلے 9 ماہ میں 50لاکھ نوکریاں دیکر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ،کورونا جیسی صورتحال کا بھی سامنے کرتے ہوئے امریکی صدر نے لوگوں کو روزگار مہیا کیا ۔

وائٹ ہاؤس میں امریکا کی معاشی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کورونا کے بعد امریکی معیشت تاریخ میں سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ بحال ہوئی اور بیروزگاری کی شرح 4.6 فیصدتک گر گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن نے جو امریکن ریسکیو پلان  دیا تھا اس کے اندازوں سے دو سال پہلے ہی بیروزگاری میں اتنی بڑی کمی آئی ہے،اس کے علاوہ ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا مکمل حساب کے مطابق میری انتظامیہ کے پہلے نو ماہ کے دوران 56 لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوئیںجو کسی بھی صدر سے بہترین ریکارڈ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں