ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، چیئرمین پاسبان

  کراچی:پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور اور پاکستان قومی اتحاد کے جنرل سیکریٹری سہیل یعقوب نے کہا ہے کہ ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ظالم اور کرپٹ وڈیروں کی غلامی سے آزادی کا وقت قریب ہے۔

پاسبان کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ناظم جوکھیو کے بھائی اور اس کی فیملی کی جرات اور حوصلوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ پاسبان اور پاکستان قومی اتحاد ناظم شہید کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ناظم کے خون کا انصاف ملنے تک ہر قدم پر بھرپور قانونی مدد بھی کریں گے اور پُر امن احتجاج میں بھی ساتھ دینے کی یقین دہانی کرواتے ہیں، اسمبلیوں میں ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں جو فرعون بن کر سندھ کے عوام کو اپنی ملکیت سمجھتے ہیں۔

الطاف شکور کا کہنا تھا کہ  عوام متحد ہو کران کے خلاف کھڑے ہوجائیں تو ان کی فرعوانیت ریت کی دیوار کی طرح ڈھے جائے گی۔  سندھی ہمارے بھائی ہیں، جنہیں ظالم وڈیروں نے صدیوں سے اپنے ظلم کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔ مل کو کوشش کریں اور ظالموں کے شکنجے سے باہر آجائیں تو ان شاء اللہ سندھ ترقی کرے گا۔ ورنہ یہ تمام ظالم عوام کو ظلم کی چکی میں اسی طرح پیستے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ناظم کو ناحق مارا گیا ہے، کل کسی اور کا نمبر آئے گا۔ ظلم کا لامتناہی سلسلہ ہے جسے روکنا اب وقت کی ضرورت ہے۔ظلم پھرظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں