ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیر کی وادیاں بھارتی ظلم و جارحیت کا شکار ہیں،مشال ملک

اسلام آباد (صباح نیوز) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی وادیاں بھارتی ظلم و جارحیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے یوم شہدا ئے جموں کے موقع پر بیان میں کہا کہ 6 نومبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے 6 نومبر 1947ء کو جموں میں لاکھوں مسلمانوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا، ہجرت کرنے والی خواتین کی عزت تار تار
کی گئی، بچوں کو ماں سے چھین کر انہیں قتل کیا گیا۔ کشمیر کی وادیاں بھی بھارتی مظالم کا شکار ہیں، بھارت آج بھی کشمیریوں کی نسل کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں