ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ سربراہ کی عراقی وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اتوار کو عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی پر ہونیوالے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے ذریعے جاری کردہ بیان میں اقوام متحدہ سربراہ نے اس جرم کے مرتکب افراد کا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا اور عراقیوں پر زور دیا کہ وہ انتہائی تحمل سے کام لیں اور عراق کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں اور تشدد کو مسترد کر دیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے تمام سیاسی دھڑوں پر زور دیا ہے کہ آئین کی پاسداری کو برقرار رکھیں اور اختلافات کو پرامن و جامع بات چیت کے ذریعے حل کریں۔دن کے اوائل میں بغداد کے قلعہ بند علاقے گرین زون میں رہائش گاہ پر بارود بھرے ڈرون سے کیے جانیوالے حملے میں مصطفی الکاظمی زندہ بچ گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ڈرون پھٹنے سے رہائش گاہ کو نقصان پہنچا اور حملے میں وزیراعظم کے متعدد سیکورٹی گارڈز زخمی ہوئے ہیں۔الکاظمی نے گزشتہ سال مئی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں