مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے ممبرمرکزی مجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے کہا ہے کہ 22کروڑ عوام کو دھوکھا اوردھاندلی سے عمران خان نے حکومت حاصل کی،آج غریب مہنگائی سے مررہے ہیں،پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی شرمندہ ہیں، پاکستانیوں کو مدینے کا ٹکٹ دکھا کرآگ میں دھکیل دیا ہے،بدترین مہنگائی سے عوام بے بس ہوچکے ہیں،روزانہ سکینڈل پے سکینڈل آرہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں،قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو مہنگائی،بے روزگاری سے نجات دلاسکتے ہیں، سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر خان اوربیرسٹرافتخار علی گیلانی کی قیادت میں آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کو مضبوط کریں گے۔ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز لیگی رہنما شیخ سراج منیر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے غریب عوام کو دووقت کی روٹی سے بھی محروم کر ردیا ہے ،ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ،پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا جو طوفان برپا کیا ہے پاکستان میں ایسی مہنگائی نہیں ہوئی جو اس حکومت نے عوام پر مسلط کی ہے ،غریب بھوک سے مررہے ہیں اور حکمران دولت اکٹھی کرنے میں مگن ہیں،پٹرولیم مصنوعاعت کی قیمتیں بڑھنے سے ساری اشیاءکی قیمتیں بڑھ گئی ہیں،پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی تبدیلی سرکار کو مسلط کیا گیا ہے ،بدترین مہنگائی سے عوام بے بس ہوگئے ہیںغریب عوام بے بس ہوکر غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور اب تو حالت یہ ہوگئی ہے کہ ایک وقت کا کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت اپنے ہی دعوﺅں کی نفی کررہی ہے۔پہلے ہر 15دن بعد پیٹرولیم مصنوعات بڑھائی جاتی تھیں اب یہ کام اچانک رات کی تاریکی میں کیا جارہاہے جس کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے،مسلم لیگ ن جلد پاکستان میں تبدیلی بگائے گی،عمران خان کو مہنگائی،بے روزگاری کی فکر نہیں حکومت کی فکر ہے۔
