شمالی عراق کے علاقے خاکروک میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دو دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد مصمم طریقے سے جاری ہے۔
اعلامیہ کے مطابق شمالی عراق کے خاکروک علاقے میں 2 دہشت گردوں کا تعین کیا گیا جنہیں فوجی کاروائی کرتے ہوئے جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔ اور ترکی کی انسداد دہشت گرد کاروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔